چند اہم اختلافات کے باعث ایران امریکا معاہدہ نہ ہو سکا، کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا: ایرانی وزارت خارجہ
Web Desk
12 April 2026
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کئی امور پر اتفاق ہو گیا تھا، تاہم دو سے تین اہم معاملات پر اختلافات کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔
تہران میں جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا حالیہ مذاکراتی دور گزشتہ ایک سال میں سب سے طویل رہا، جو تقریباً 24 سے 25 گھنٹے تک جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعض نکات پر پیش رفت ہوئی، تاہم چند اہم ایشوز پر اختلاف برقرار رہا جس کے باعث ڈیل طے نہ ہو سکی۔ ترجمان کے مطابق دیگر کئی معاملات پر بھی دونوں فریقوں کے درمیان نقطہ نظر میں فرق موجود ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے اور یہ قومی مفادات کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہوتی ہے، اس لیے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے تھی کہ ایک ہی نشست میں معاہدہ طے پا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومت، عوام اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026