LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا

Web Desk

19 April 2026

اسلام آباد: عرب ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے قبل متوقع ہے، اور اس حوالے سے کیے گئے اندازے مختلف سکیورٹی و سفارتی عوامل پر مبنی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سے ریڈ زون تک جانے والی اہم شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جو ممکنہ اعلیٰ سطحی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے متعدد ہوٹلز کو خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک نئی بکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسی دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بھاری ٹریفک کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کر دی گئی ہے۔