LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ

ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں امریکی ٹیموں کی واپسی جاری، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Web Desk

26 April 2026

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے تناظر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار ہے جبکہ امریکی پیشگی ٹیموں کی مرحلہ وار واپسی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی انتظامات کے سلسلے میں اسلام آباد آنے والی ایک امریکی ٹیم گزشتہ شب روانہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری ٹیم اتوار کی صبح واپس روانہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق باقی ٹیموں کی روانگی بھی مرحلہ وار جاری ہے اور سکیورٹی ادارے تمام نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک کی جزوی بندش اور راستوں میں تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو عارضی طور پر بند رکھا گیا جبکہ ایکسپریس شاہراہ پر ٹریفک معمول پر لانے کے اقدامات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط سمیت دیگر مصروفیات کے بعد اسلام آباد واپسی بھی متوقع بتائی جا رہی ہے۔