LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات

ایرانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں جمعہ کے مذاکرات کی حتمی تصدیق سے  انکار کردیا

Web Desk

22 April 2026

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد میں جمعہ کے روز متوقع مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے انعقاد سے متعلق تمام معاملات اس وقت زیر غور ہیں اور کسی بھی باضابطہ اعلان سے قبل صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ممکن ہے اور اس میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان موجود ہے۔