عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد، فیلڈ مارشل سے اہم مشاورت
Web Desk
26 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال، امن کوششوں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، جبکہ اس سے قبل وہ جمعے کی رات بھی پاکستان آئے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ مسقط روانہ ہوگئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ اسلام آباد پہنچے اور مختصر قیام کے دوران اہم سیاسی اور عسکری شخصیات سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ روسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا محکمہ جنگلات کا حکم کالعدم، ملازم کا حق بحال
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
1 September 2026
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے: سرفراز بگٹی
1 September 2026