LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکا ایران مذاکرات: ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا

Web Desk

10 April 2026

اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، آج اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں جو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وفد کی آمد پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے پرتپاک استقبال کیا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مکالمے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔