LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

69 فیصد عوام کا مریم نواز کی قیادت پر اعتماد، پنجاب درست سمت میں گامزن: سروے

Web Desk

13 April 2026

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے حکومتِ پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی ایک جامع سروے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے نتائج کے مطابق 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں شامل شہریوں کی اکثریت نے صوبے کی ترقی کو درست سمت میں پیش رفت قرار دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو “آؤٹ اسٹینڈنگ” جبکہ 31 فیصد نے “گڈ” قرار دیا۔ اس مثبت عوامی رائے کے نتیجے میں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور 55 فیصد افراد نے آئندہ بھی مریم نواز کو ہی ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سروے میں وزیراعلیٰ کے اقدامات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ’ستھرا پنجاب پروگرام‘ 33 فیصد مقبولیت کے ساتھ عوامی پسندیدگی میں سرفہرست رہا۔ اس کے علاوہ خواتین کی فلاح و تحفظ (30 فیصد)، پبلک ٹرانسپورٹ (29 فیصد) اور تعلیمی اصلاحات (27 فیصد) کو بھی نمایاں کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر اور امن و امان کی صورتحال پر بھی 25 فیصد سے زائد شہریوں نے مثبت رائے دی ہے۔ سروے کے مطابق مہنگائی میں ریلیف اور بسنت کی بحالی جیسے اقدامات نے بھی نوجوانوں میں وزیراعلیٰ کی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ سروے مجموعی طور پر 7 ہزار شہریوں کی رائے پر مبنی تھا، جن میں خواتین اور مردوں کا تناسب برابر رکھا گیا۔ سروے میں شامل 57 فیصد افراد کا تعلق دیہی اور 43 فیصد کا شہری علاقوں سے تھا، جبکہ 18 سے 40 سال کی عمر کے 69 فیصد نوجوانوں نے حکومتی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 56 فیصد شہری سینی ٹیشن اور بلدیاتی سروسز میں ہونے والی بہتری سے مطمئن ہیں، جو کہ حکومت کی نچلی سطح پر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔