LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

اعجاز چوہدری کو اسپتال منتقل کیے جانے کی خبر کی جیل حکام نے تردید کر دی

Web Desk

12 April 2026

کوٹ لکھپت جیل لاہور کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کے اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم جیل انتظامیہ کے مطابق ایسی کوئی منتقلی عمل میں نہیں آئی۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے ، جس میں انہیں اسپتال میں زیرعلاج دکھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیو اور غیر مصدقہ معلومات کو دوبارہ شیئر کر کے غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے زیر گردش ویڈیو میں انہیں اسپتال میں زیر علاج دکھایا گیا تھا، جسے موجودہ صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو نو مئی دو ہزار تئیس کے واقعات کے بعد مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں وہ دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ مختلف کیسز میں سزا یافتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم علاج کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔