190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکیل کا قید تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار
Web Desk
30 April 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے اور وہ ایک آنکھ سے دیکھنے میں شدید دشواری کا شکار ہیں۔ وکیل نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 22 گھنٹے اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور “ٹارچر” کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ چیف جسٹس نے اپیلوں پر جلد سماعت کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے تیار ہے، تاہم وکیل صفائی نے پہلے سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دینے کی استدعا کی۔
متعلقہ عنوانات
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان؛ کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد، خواتین امیدوار بازی لے گئیں
30 April 2026
اڈیالہ جیل کے باہر ڈرامائی صورتحال؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل ناکہ پر روک لیا گیا
30 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان
30 April 2026
امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
30 April 2026
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ
30 April 2026
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پاپندی
30 April 2026
حامد خان کا وفاقی آئینی عدالت کو ماننے سے انکار؛ چیف جسٹس سے ججز ٹرانسفر کیس میں مداخلت کا مطالبہ
30 April 2026
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ نارمل پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر
30 April 2026