LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

پاکستان میں ایچ آئی وی عام آبادی تک پہنچ گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی

Web Desk

19 April 2026

اسلام آباد: پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ مرض مخصوص گروہوں سے نکل کر اب عام آبادی تک پھیل رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 فیصد افراد اپنی بیماری سے لاعلم ہیں، جو صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بچوں میں بڑھتے ہوئے کیسز صحت کے نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں، ان کے مطابق اب یہ بیماری عام افراد اور بچوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

طبی ماہرین نے غیر محفوظ انجیکشنز اور آلودہ خون کو اس پھیلاؤ کی بڑی وجوہات قرار دیا، جبکہ  بار بار ہونے والے پھیلاؤ کے واقعات نظام صحت کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے زور دیا ہے کہ بلڈ بینکوں کی سخت نگرانی، خون کی مکمل جانچ، غیر محفوظ انجیکشنز کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کے مؤثر اقدامات فوری طور پر کیے جائیں، بصورت دیگر صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔