LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار

حامد خان کا وفاقی آئینی عدالت کو ماننے سے انکار؛ چیف جسٹس سے ججز ٹرانسفر کیس میں مداخلت کا مطالبہ

Web Desk

30 April 2026

معروف قانون دان حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ججز کے تبادلوں پر اختلافی نوٹ لکھنے اور اس عمل کی مخالفت کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہدے کی حرمت کو برقرار رکھیں۔ حامد خان نے مطالبہ کیا کہ جو اقدامات انتظامی سطح پر نہیں ہو سکے، انہیں اب عدالتی کارروائی کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے ججز ٹرانسفر کے خلاف دائر درخواستوں کو منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس خود ان کیسز کی سماعت کریں۔ حامد خان نے واضح کیا کہ وہ صرف سپریم کورٹ کو ہی واحد آئینی عدالت تسلیم کرتے ہیں اور وفاقی آئینی عدالت کو ایگزیکٹو کی عدالت قرار دیتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔