حج آپریشن کا آغاز، کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پروازآج رات3 بجے روانہ ہوگی
Web Desk
17 April 2026
حج آپریشن 2026 کا آج باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز آج رات 3 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عازمین کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کے لیے ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے بھی عازمین حج کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کرلیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی شہزاداکبرکے مطابق عازمین حج کی امیگریشن کے لیے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
17 April 2026
آنکھ کے آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات
17 April 2026
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسے فی لٹرکمی کی منظوری دے دی
17 April 2026
وزیراعظم اور ترک صدرکی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
17 April 2026
پاکستان کاشکریہ، وزیراعظم اور فیلڈمارشل زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
17 April 2026
پاکستان میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں جلد کم ہوں گی، وفاقی وزیرلغاری
17 April 2026
انطالیہ میں وزیراعظم سے امریکی صدرکے سینئر مشیرکی ملاقات
17 April 2026
پاکستانی پرچم والے آئل ٹینکر نےآبنائے ہرمز عبورکرلی، امریکی جریدے کی رپورٹ
17 April 2026