امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی
Web Desk
14 April 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حتمی نتیجے تک نہ پہنچنے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے باوجود ایران پر الزامات لگاتا ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کر کے ظلم کی انتہا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ امریکہ کو اپنے تکبر کی وجہ سے عبرتناک شکست ہوئی ہے اور ایران نے بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی مل کر ایک مضبوط ڈیفنس پیکج تشکیل دیں۔
ملکی معیشت اور مہنگائی پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف 12 روپے کی کمی کافی نہیں، بلکہ لیوی ٹیکس ختم کر کے قیمت 250 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ انہوں نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ مکمل ہوتا تو آج ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز (IPPs) کے معاہدوں پر نظرثانی نہ کرنے اور غریب عوام سے ٹیکس لے کر اشرافیہ کو نوازنے کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “شہزادیاں اور ملکہ رانیاں” بیڈ گورننس کا جواب دیں۔ انہوں نے کسانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کا ریٹ 3500 روپے طے کیا تھا مگر کسان مڈل مین کے ہاتھوں 2500 روپے میں لٹنے پر مجبور ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسکولوں اور ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن ہر بچے کا آئینی حق ہے اور حکومت چار سڑکیں بنا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026