قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
23 April 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ معاشی نظام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لیے گئے قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے، جبکہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ناجائز معاہدوں کی قیمت وہ عوام ادا کر رہے ہیں جنہیں بجلی میسر ہی نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے انتظامی مسائل پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی حالتِ زار پوری دنیا میں مذاق بن چکی ہے اور شہر میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے 25 اپریل سے ملک بھر میں جماعت اسلامی کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تعلیمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ حکومت سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے ایران کی قیادت کو جرات مندانہ مقابلے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکہ انسانیت دوستی نہیں بلکہ عالمی تنہائی اور اپنے نقصان کے باعث مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کیا جائے تاکہ خطے کا دفاع مضبوط ہو سکے۔ حافظ نعیم نے واضح کیا کہ غزہ اور ایران نے مل کر امریکی طاقت کے رعب کو کم کیا ہے اور وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایرانی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026
ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
6 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
6 June 2026
امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی
6 June 2026
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
5 June 2026
امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار
5 June 2026