LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں کی تعداد میں اضافہ

Web Desk

13 April 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے مثبت تناظر میں خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری اور استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، خطے میں پیدا ہونے والی سفارتی پیش رفت کے باعث متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب کے لیے پروازوں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قطر کے بعد اب کویت، بحرین اور امارات نے بھی اپنی پروازوں کے شیڈول کو وسیع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر بھی اس بہتری کے واضح اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کے لیے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں، جبکہ کراچی سے 28 اور اسلام آباد سے 18 پروازیں روانہ و موصول ہوئیں۔ اسی طرح پشاور سے 8، ملتان سے 6، جبکہ کوئٹہ اور فیصل آباد سے 4، 4 پروازیں چلائی گئیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن میں اس تیزی سے نہ صرف مسافروں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ٹکٹوں کی دستیابی اور پروازوں کے تسلسل میں بھی بہتری متوقع ہے۔

ماہرینِ ہوابازی کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی تناؤ میں کمی سے فضائی حدود کے استعمال میں آسانی پیدا ہوئی ہے، جس سے ایئر لائنز کے ایندھن اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔ اس صورتحال سے خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا جو تعطیلات یا کام کے سلسلے میں خلیجی ممالک کے درمیان سفر کرتے ہیں۔ فضائی آپریشن کی یہ بحالی خطے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے ازسرِ نو آغاز کے لیے بھی ایک خوش آئند علامت قرار دی جا رہی ہے۔