LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

حکومت اور آئی ایم ایف میں نئی آٹو پالیسی پر اتفاق، ڈیوٹیز میں کمی کا فیصلہ

Web Desk

22 April 2026

حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف (IMF) کے درمیان نئی آٹو سیکٹر پالیسی کے اہم نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جسے رواں ماہ حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو بھجوایا جائے گا۔ اس نئی پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستان کے آٹو سیکٹر میں ٹیرف کو کم کرنا، درآمدی نظام میں شفافیت لانا اور مقامی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، آئندہ چار سالوں کے دوران گاڑیوں پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو مرحلہ وار مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں میں 2030 تک بتدریج کمی کی جائے گی، جبکہ مالی سال 2027 کے بعد سات سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔