وزیر خزانہ کی امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک سے ملاقات، اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
Web Desk
15 April 2026
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں 2026 کے موقع پر امریکہ کے وزیرِ تجارت، عزت مآب ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ اور نجی شعبے کی شمولیت کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
گفتگو میں کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بھی زیرِ بحث لایا گیا، جبکہ باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے لیے نئے مواقع کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں اہم موڑ؛ آواز کی تصدیق کے لیے پولیس کا سٹی کورٹ سے رجوع
6 June 2026