محمد اورنگزیب کی سربراہ سعودی فنڈ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
14 April 2026
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں سعودی عرب کے کلیدی کردار اور مستقبل میں اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی کی مسلسل اور بھرپور معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور وہاں جاری عسکری کشیدگی کے عالمی توانائی کی سلامتی (Energy Security) پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کے ممکنہ معاشی نتائج پوری دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجنگ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس بحران کا جلد اور پرامن سفارتی حل تلاش کر لیا جائے گا تاکہ عالمی سپلائی چین اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔
فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی حالیہ نشست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک معاشی استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، حنا جاوید قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
24 October 2026
پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ
24 October 2026
میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان
24 October 2026
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
24 October 2026
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
24 October 2026
پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی
24 October 2026
پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
24 October 2026
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026