LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی ایم ڈی سے ملاقات

Web Desk

13 April 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انا بیردے سے اہم ملاقات کی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور سماجی تحفظ کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ورلڈ بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا اور اسے پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ سیاسی و عسکری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات اور ان سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غریب اور متوسط طبقے کو معاشی جھٹکوں سے بچانے کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔ ملاقات میں ‘کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک’ کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے تعاون کے خدوخال واضح کیے گئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خاص طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ورلڈ بینک سے درخواست کی کہ وہ آبادی کے انتظام اور اس سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کرنے میں پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون کرے۔ عالمی بینک کی ایم ڈی نے پاکستان کی جانب سے معاشی نظم و ضبط کے قیام کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔