عالمی معیشت مسلسل جھٹکوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا جی 24اجلاس سے خطاب
Web Desk
14 April 2026
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے دوران اپنی مصروفیات کا آغاز جی-24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت سے کیا۔
جی-24 کے فرسٹ وائس چیئر کے طور پر اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے توانائی، کھاد اور مالیاتی حالات پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی، اہم بحری اور توانائی راستوں کے تحفظ اور پائیدار امن کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔
وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے ڈیزائن اور شرائط کے جاری جائزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایسی لچک بھی ہونی چاہیے جو اہم معاشی خطرات سے نمٹنے اور ترقی و روزگار کے اہداف کے حصول میں مدد دے سکے۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے سرچارجز کے جلد اور جامع جائزے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے ترقی پذیر ممالک کے لیے اہم قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
پاکستان بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی
18 April 2026
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، اگلی قسط جلدجاری ہوگی، وزیرخزانہ
18 April 2026