دھاندلی سے آنے والوں نےملک کومفلوج کردیا، حکومت بحرانوں کا حل نہیں نکال سکتی، مولانا فضل الرحمان
Web Desk
19 April 2026
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر اور ہماری عزت ہے یہ کسی جرنیل، جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں۔ ملک آج سیاسی اور معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کے بجائے مصنوعی بیساکھیوں اور دھاندلی زدہ دستاویزات کے ذریعے مسلط ہیں
لاہورمیں مزاح نگار اور شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے بننے والی یہ حکومت نہ تو عوام کی نمائندہ ہے اور نہ ہی اس کے پاس وہ اخلاقی جرات ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑ سکے یا ملک کے اندرونی بحرانوں کا حل نکال سکے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو عالمی ثالثی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے لیکن ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف امریکی صدر کی دھمکیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے نتیجے میں ملک میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے حکمرانوں کی نااہلی اور غلط حکمت عملی کے باعث ہماری سرحدیں اور کاروباری راستے بند ہیں، جس کی وجہ سے چین جیسا قریبی دوست ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پالیسی سازوں کو خبردار کیا کہ جب تک ملک میں فارم 47 کی غیر فطری حکمرانی قائم رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد قوت ہے جو فارم 47 کے اس تاریک دور کو ختم کر کے ملک کو ایک شفاف نظام دے سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بھارت کو مخاطب کر کے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ سب سے پہلے میدان جنگ میں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے مذاکرات کے لیے میری ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
19 April 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کا رابطہ، خطے میں امن کیلیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
19 April 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت، میٹرو بس اور ٹرانسپورٹ بند
19 April 2026
اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، میریٹ ہوٹل سرکاری تحویل میں، شہر میں سخت بندشیں
19 April 2026
سعودی ایئرلائنز کی پشاور پروازیں بحال، جدہ سے پہلی پرواز پہنچ گئی
19 April 2026
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی عام آبادی تک پہنچ گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی
19 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026