LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

حکومت کا ملک بھر میں ‘ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم’ نافذ کرنے کا فیصلہ

Web Desk

16 April 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی شفاف ترسیل اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کے تحت ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس کے لیے 24 ہزار جدید موبائل ڈیوائسز خرید لی گئی ہیں، جو اوگرا (OGRA) کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، برآمد، اسٹاک اور خرید و فروخت کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی، جس سے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اس نئے نظام کے تحت شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔ یہ کوٹہ سسٹم پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیار کردہ ایک مخصوص موبائل ایپ کے ذریعے چلایا جائے گا، اور کسی بھی شخص کو اپنے مقررہ کوٹہ سے زائد پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارتِ آئی ٹی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور اوگرا کی جانب سے پیٹرول پمپ اسٹاف کو اس سسٹم اور ایپ کے استعمال کے حوالے سے باقاعدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فیول مینجمنٹ کے لیے تیار کی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ پہلے ہی کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ سسٹم نہ صرف پیٹرولیم بحرانوں پر قابو پانے میں مدد دے گا بلکہ حکومت کو اصل وقت (Real-time) میں ڈیٹا فراہم کرے گا کہ کس علاقے میں کتنی کھپت ہو رہی ہے۔ پیٹرول کوٹہ کا باقاعدہ اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے جلد متوقع ہے، جسے ملکی معیشت پر پڑنے والے درآمدی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔