LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

وفاقی آئینی عدالت کا حکومت کو بڑا ریلیف، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اختیار بحال

Web Desk

27 April 2026

وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات کو بحال کرتے ہوئے حکومت کو شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) میں شامل کرنے اور پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار دوبارہ دے دیا ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت پاسپورٹ رولز کی دفعہ 3 اور 10 کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ معاملہ فرحان علی نامی شہری سے متعلق ہے جو غیر قانونی طور پر ایران گیا اور وہاں سے ڈی پورٹ ہوا۔ اس کے غیر قانونی اقدامات پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔”کیا یہ ‘ڈنکی’ لگا کر باہر جانے والوں کا کیس ہے؟ یہ شخص خود باہر جانے والا تھا یا لوگوں سے پیسے لے کر اٹلی بھیجتا تھا؟” “اس شخص نے غیر قانونی طریقہ اختیار کیا جس پر کارروائی کی گئی۔””ایف آئی اے نے اس معاملے میں اب تک کیا تفتیش کی ہے؟” “اس حوالے سے ابھی معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔”عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو اب یہ قانونی حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ مشکوک یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے سفری دستاویزات کو کنٹرول یا بلاک کر سکے۔