LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ ’اب بہت ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے‘؛ اپوزیشن اجلاس اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس کی 3700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تنزلی اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران-امریکا کشیدگی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا اثر؛اسٹاک ایکسچینج کریش امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں حکومت کے پہلے 25 ماہ میں وفاقی قرضوں میں 15 ہزار 714 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا رستم بازار میں بم دھماکہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، بڑے روڈ منصوبوں کی منظوری

Web Desk

14 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے بھر کے لیے متعدد بڑے اور اہم روڈ پراجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ’ڈسٹ فری‘ (گرد سے پاک) سڑک قرار دیتے ہوئے اس کی تعمیراتی کوالٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس اہم شاہراہ کی بیس اور سب بیس مکمل ہو چکی ہے جبکہ اسفالٹ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملتان وہاڑی روڈ سمیت تمام جاری منصوبوں کو ہر صورت 30 جون تک مکمل کیا جائے۔

اجلاس کے دوران لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل فور (SL-4) منصوبے اور سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف فیزز کی اصولی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، جنوبی پنجاب اور تھل کے علاقوں کی تقدیر بدلنے کے لیے تھل ایکسپریس وے کے مجوزہ منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جو بھکر، لیہ اور تھل کے علاقوں کو براہِ راست ایم فور (M-4) موٹروے سے منسلک کرے گا۔ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت شہر میں 7 انڈر پاسز اور ایک اوورہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی رابطہ سڑکوں کی بحالی سے “کھیت سے منڈی” تک رسائی آسان ہوگی، جو معاشی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت پنجاب میں روڈز سیکٹر کی 2143 سکیموں پر کام جاری ہے، جن میں سے سینکڑوں مکمل ہو چکی ہیں۔ مریم نواز نے لاہور ٹورازم ہائی وے کے گرد شجرکاری کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ مساوی ترقی کے لیے ہر گاؤں اور شہر کو بہترین سڑکوں سے جوڑنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔