LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ پنجاب کی مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری

Web Desk

15 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے دیہی علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے ‘مثالی گاؤں منصوبے’ کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیہی ترقی اور صاف پانی کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 7500 دیہات کو ماڈل ویلیج بنایا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں 485 دیہات پر 59 ارب روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے۔

منصوبے کے تحت دیہات میں جدید واٹر سپلائی، سولر سسٹم پر چلنے والے ٹیوب ویلز، نکاسی آب کا بہتر نظام اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ دیہات میں موجود تالابوں (چھپڑوں) کی صفائی 30 جون تک ہر صورت مکمل کی جائے، جبکہ 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ گندے پانی کو صاف کر کے آبپاشی کے قابل بنایا جا سکے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاؤں کی ترقیاتی کاموں سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز پیش کرنے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران آلودہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی زور دیا گیا اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1336 قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خوشاب، چشتیاں اور راجن پور میں جاری بوٹلنگ پلانٹس اور واٹر سپلائی اسکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی، تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو بھی شہروں جیسی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیہات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔