پنجاب کے 10 اضلاع کیلئے نئی الیکٹرو بسوں کی منظوری؛ وزیراعلیٰ مریم نواز
Web Desk
16 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں فری ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسی سکیم اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر سوا لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3560 بس ٹرپس مکمل کئے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں 10 اضلاع اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے مطابق رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی، ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کیلئے خصوصی بس ڈپو قائم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا، اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے تحت مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں شامل کرنے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے میٹروبس سٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی، ’’ایمپاور۔ ہر‘‘ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں جدید بس سٹیشنز کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سلطان بمقابلہ شیطان، وسیم اکرم کی جمرات میں ان سوئنگ انداز سے رمی کی ویڈیو وائرل
27 May 2026
وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سمیت سروسز چیفس سے فون پر رابطہ، عیدکی مبارکباد، افواج کو خراجِ تحسین
27 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
27 May 2026
پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور یورپ میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے
27 May 2026
پرنس رحیم آغا خان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
26 May 2026
پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام
26 May 2026
“ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر؟” ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمین پھٹ پڑے
26 May 2026
پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
26 May 2026