پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی
Web Desk
17 April 2026
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات انہیں بشریٰ بی بی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اطلاع ملی تھی، تاہم ان کے علاج اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کی فوری اجازت دی جائے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھی ان کے فیملی ممبران سے ملاقات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ علاج معالجے کی سہولیات تک بروقت رسائی ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے جس سے کسی کو محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
دوسری جانب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی اور مبینہ غفلت افسوسناک ہے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، لیکن ان کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی رویہ اپنایا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو دباؤ میں لانے کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے ہتھکنڈے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ناکام ثابت ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر
21 April 2026
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف
21 April 2026
مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا: الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
21 April 2026
آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی
21 April 2026
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
21 April 2026
حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
21 April 2026
عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل
21 April 2026
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
21 April 2026