LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات

بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

Web Desk

30 April 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے ذاتی معالج اور اہلخانہ سے ملاقات سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اسے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام سے رجوع کرنا ضروری ہے، تاہم کیس کی نوعیت کے پیش نظر اسے پیر کو سنا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کی طبیعت ناساز ہے اور حال ہی میں ان کی سرجری بھی ہوئی ہے، اس کے باوجود فیملی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔ عدالت نے آج ہفتے کا آخری ورکنگ ڈے ہونے کے باعث فوری ریلیف کے بجائے پیر کو تفصیلی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔