1973 کا آئین قومی وحدت اور جمہوریت کی بنیاد قرار ہے: بلاول بھٹو
Web Desk
10 April 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دستور کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 1973 کے آئین کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی و قانونی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ متفقہ آئین قومی وحدت، جمہوریت اور بنیادی حقوق کا ایک ایسا دائمی عہد ہے جس نے ملک کو وفاقی توازن اور ایک متفقہ اجتماعی شناخت عطا کی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، آئینِ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کی رہنمائی کرتا ہے اور وفاق کی تمام اکائیوں کو مضبوطی سے جوڑنے کا واحد ذریعہ ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے قوم کو یہ عظیم تحفہ دینے پر اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ قیادت نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کر کے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، جو آج بھی ہمارے جمہوری سفر کی بنیاد ہے۔ انہوں نے آمریت کے خلاف آئین کی بحالی کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی جرات مندانہ جدوجہد کو بھی یاد کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آئین کی روح کو مستحکم کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کی گئی ہے، جس کا واضح ثبوت آصف علی زرداری کے دورِ صدارت میں ہونے والی تاریخی 18ویں آئینی ترمیم ہے، جس نے پارلیمانی بالادستی اور آئینی توازن کو بحال کر کے صوبائی خود مختاری کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ آئین کی حفاظت اور اس پر عملدرآمد ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026