ایران اورامریکانے امن کا راستہ نہ نکالاتونتائج خطرناک ہوں گے، بلاول بھٹو
Web Desk
11 April 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔کہتے ہیں ایران اورامریکانے امن کا راستہ نہ نکالاتونتائج خطرناک ہوں گے۔
ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ ان مذاکرات کو امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ 6 ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے سے جنگ کی تباہ کاریاں دیکھی ہیں، اس سے نہ صرف انسانی جانی نقصان ہوا بلکہ معاشی قیمت بھی چکانی پڑی ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اس لیے ہر کوئی مشترکہ اور اجتماعی کوششیں کر رہا ہے تاکہ اس جنگ بندی کے لیے اہم سفارتی گنجائش پیدا کی جا سکے اور آئندہ مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔
انہوں نےایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔ اگر انہوں نے مستقل امن کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کا انتظام نہیں کیا تو مزید خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، اس لیے سب کی توجہ اس وقت موجودہ تنازع کے حل پر ہے۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ تنازع کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ پر پڑے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے متعدد خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب جنگ بندی مستقل ہو اور ہمارے پاس اس تنازع کا ایک حل ہو۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026