LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علماء مشترکہ لائحہ عمل بنائیں: حافظ نعیم کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا ترکیہ نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیئے امریکی ریاست الاسکا میں سینیٹ انتخابات، سیاسی تنازع شدت اختیار گیا امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویہ عہدے سے برطرف امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی فوجی نیٹ ورک سرگرم، اربوں ڈالر کے سازو سامان کی درآمد آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امریکی فوجی اڈوں پر فریزرز کی خرابی سائبر حملہ قرار، تحقیقات شروع امریکی صدر ٹرمپ کا سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ روس کا ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ پاکستان، قطر اور دیگر اتحادی ایران بحران کے حل کیلئے فریقین کو ساتھ بٹھانے کے قریب ہیں: ٹام بیرک

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

Web Desk

12 April 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر بوسٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتی عملے نے کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب بھی کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے بوسٹن میں ہارورڈ گروتھ لیب کی ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ریکارڈو ہاؤس مین اور دیگر ماہرین بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت، جاری اصلاحات اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ماہرین کے ساتھ پائیدار معاشی ترقی کے مواقع اور پالیسی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وہ پاکستان کانفرنس کے موقع پر ماہرین، پالیسی سازوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کے معاشی وژن اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کریں گے۔