LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف

سانحہ 9 مئی کیسز: ویڈیو لنک فعال نہ ہونے پر سماعت ملتوی؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہونے پر حاضری سے استثنیٰ

Web Desk

13 April 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو (GHQ) گیٹ نمبر 4، آرمی میوزیم حملہ اور میٹرو بس اسٹیشن نذرِ آتش کرنے سمیت 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالتی احکامات کے باوجود ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہوسکا، جبکہ مقدمات کے گواہان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے چالان کی نقول کی فراہمی کا مرحلہ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام مقدمات کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عدالت میں حاضری دی، جس کے بعد تمام ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور قانونی مشاورت کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ کیس کی تیاری کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب، 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ تاحال بلاک ہے جس کی وجہ سے ان کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کا مقدمہ 20 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر انہیں اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا ہے، ساتھ ہی ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر علیمہ خان پیش ہوں تاکہ وکیل آخری گواہ پر جرح مکمل کر سکیں۔