آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب، کارندہ گرفتار
Web Desk
16 April 2026
مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک مبینہ کارندے کو گرفتار کر کے دشمن کا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ راولا کوٹ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کیا، جو حساس مقامات اور فوجی تنصیبات کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیوز بنا کر بھارت منتقل کر رہا تھا۔
آئی جی کے مطابق، گرفتار ملزم نہ صرف حساس معلومات فراہم کر رہا تھا بلکہ وہ تعلیمی اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی خطرناک منصوبہ بندی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ اس گرفتاری سے دشمن کا ایک پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر منظم انداز میں ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم بروقت انٹیلی جنس معلومات نے بڑے سانحے سے بچا لیا۔واضح رہے کہ یہ کارروائی سکیورٹی اداروں کے اس ملک گیر کریک ڈاؤن کا تسلسل ہے جس کے تحت تین روز قبل بھی نارووال، بہاولپور اور راولا کوٹ سے ‘را’ کے تین جاسوس پکڑے گئے تھے۔ آئی جی لیاقت علی ملک نے عزم ظاہر کیا کہ آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور سکیورٹی ادارے خطے کے امن و استحکام کے لیے دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے نیٹ ورک کے دیگر اراکین کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
مردان جلسے کے خلاف منفی مہم کی کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
16 April 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں آتشزدگی، پولیس انسپکٹر جاں بحق
16 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن نے متحدہ کو اکتوبر 2026 تک کی حتمی مہلت دے دی
16 April 2026