ایشیائی بینک ماحولیاتی تحفظ کےلیے پاکستان کو15سالہ مدت کاقرض دے گا
Web Desk
9 April 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو 15 سال کی مدت کے لیے رعایتی قرضہ فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیئے جانے والے اس قرض کے تحت تقریباً 280 ارب روپے کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے جن میں سیلاب سے بچاؤ، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرمایہ کاری اس وقت ناکافی ہے جبکہ ملک کو سالانہ 30 سے 60 ارب ڈالر کے مالی خلا کا سامنا ہے۔
اے ڈی بی کے قرض کی مدت 15 سال اور تین سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے، قرض کی واپسی کی اوسط ادائیگی مدت تقریبا 12 سال ہے، شرح سود ایشیائی ترقیاتی بینک کے لچکدار قرض پروگرام کے مطابق ہوگی اور غیر استعمال شدہ رقم پر 0.15 فیصد سالانہ چارج لاگو ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
21 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست،
21 September 2026
ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
21 September 2026
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا
21 September 2026
اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
21 September 2026
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
21 September 2026