بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
Web Desk
19 November 2026
اکستان نیوی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحیرہ عرب میں ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کر لی ہے، جس کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے)، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں ایک بے ریاست کشتی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران کشتی سے غیر قانونی شراب کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، جو غیر قانونی تقسیم کے لیے لے جائی جا رہی تھی۔ ضبط کی گئی شراب کو مزید تحقیقات اور ضابطے کی قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کے بروقت تبادلے اور مختلف اداروں کے باہمی تعاون سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ملک کی سمندری حدود کا مؤثر تحفظ اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026