LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان

Web Desk

19 November 2026

اجوکا تھیٹر نے پنجاب اسمبلی سے بل نمبر 71 آف 2026ء، بعنوان ’’پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026ء‘‘ کی منظوری پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادیٔ اظہار اور تخلیقی آزادی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اور اس قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اجوکا تھیٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم کی سربراہی میں ایک وفد نے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی سے ملاقات کی، جس میں نروان ندیم اور کنول کرسٹوفر شامل تھے، جبکہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجوکا تھیٹر نے بل پر اپنے اہم تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون میں حکومت پر تنقید کی ممانعت نوآبادیاتی دور کے سنسرشپ قوانین کی یاد دہانی ہے، جبکہ فحاشی، عریانی، ہتکِ عزت اور مذہبی جذبات جیسے مبہم اور غیر واضح الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کو لائسنسنگ، ریگولیشن اور سزاؤں کے وسیع اختیارات دیے گئے ہیں جو من مانی اور بدعنوانی کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ قانون میں کمرشل تھیٹر اور بامقصد، لوک، طلبہ اور کمیونٹی تھیٹر میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا اور پرفارمنس پر فوری پابندی، تھیٹر ہال سیل کرنے، بھاری جرمانوں اور قید کی سزاؤں سمیت غیر منصفانہ اپیل کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس موقع پر اجوکا تھیٹر کی چیئرپرسن زارا سلمان نے کہا کہ حکومت ایک طرف ثقافت کے فروغ کی بات کرتی ہے مگر دوسری طرف ایسا قانون نافذ کر رہی ہے جو نوآبادیاتی دور کی سنسرشپ کو دوبارہ زندہ کرتا ہے۔

اجوکا تھیٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایکٹ میں فوری اور بامعنی ترامیم کی جائیں اور ان ترامیم کے لیے تھیٹر فنکاروں، ڈرامہ نگاروں، ثقافتی اداروں، قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی سے مشاورت کی جائے۔ تنظیم نے تمام فنکاروں، طلبہ اور ثقافتی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قانون کی متنازع شقوں کی واپسی اور فنکارانہ آزادی کے تحفظ کے لیے پُرامن مہم میں متحد ہوں۔