فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
19 November 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر نے سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر قطر کے وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026