LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

Web Desk

19 November 2026

عالمی یومِ اطفال (20 نومبر 2026ء) کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے منور کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بچوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ، وقار اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت ہے۔

پنجاب اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے لیے قائم پارلیمانی کاکس کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کا بنیادی مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی اجاگر کرنا ہے۔ عمارت پر جگمگاتی نیلی روشنی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو اس کے پس منظر یا حالات سے قطع نظر تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر جاری پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستی اداروں اور معاشرے کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ایک ایسا محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچے کی آواز سنی جائے، اس کے حقوق کا مکمل احترام ہو اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے بھرپور مواقع ملیں۔

پنجاب اسمبلی کی جانب سے عالمی یومِ اطفال کی مناسبت سے بچوں کے حقوق کے مؤثر تحفظ اور انہیں ایک محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔