بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
Web Desk
19 November 2026
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سیاسی حریفوں نے بھی اب تسلیم کر لیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی قیدی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اعتراف کیا ہے کہ 2024ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے زبردستی اور غیر قانونی طور پر انتخابی نشان چھینا گیا۔
رکنِ قومی اسمبلی اسلم گھمن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گورنر راج ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو اپنی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 77 مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی گئیں، جن میں سے ہماری ہی 14 نشستیں پیپلز پارٹی کو دی گئیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں قومی اسمبلی کی 4، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری اپنے حالیہ مؤقف میں واقعی سنجیدہ ہیں تو سب سے پہلے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں واپس کریں اور ہماری لی گئی نشستوں پر اپنے متعلقہ ارکان سے استعفے دلوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں، اور اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو مشترکہ اپوزیشن کا حصہ بنے، ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو آزاد کرانا چاہیے، ووٹ کے تقدس کی پامالی روکنی چاہیے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام یقینی بنانا چاہیے، کیونکہ انہی اقدامات سے ملک میں سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی اور قومی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026