امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا
Web Desk
18 November 2026
مریکی سینیٹ کی کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم ’’بی 94‘‘ (B94) کا نام باضابطہ طور پر ظاہر کر دیا ہے، جس کے بعد دفاعی حلقوں میں زیرِ زمین اہداف کو نشانہ بنانے کی امریکی صلاحیتوں پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
دفاعی امور پر گہری نظر رکھنے والی عالمی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نئے جوہری بم کا نام امریکی سینیٹ کی تازہ ترین بجٹ دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔ سینیٹ کے بجٹ مسودے میں ’’بی 94‘‘ کے نام سے ایک جدید امریکی جوہری ہتھیار کے انکشاف سے زمین کی انتہائی گہرائی میں موجود مضبوط بنکرز اور خفیہ اہداف کو تباہ کرنے کی امریکی صلاحیتوں کے بارے میں مباحث دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ نیا بم زمین میں انتہائی گہرائی تک اتر کر تباہی پھیلانے والا ایک خصوصی جوہری ہتھیار (بنکر بسٹر) ہو سکتا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق اس خفیہ دفاعی پروگرام کے لیے اضافی 7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، تاہم سرکاری دستاویز میں اس نئے جوہری بم کی تکنیکی خصوصیات، ڈیزائن یا دیگر تفصیلات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026
دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال
18 November 2026