LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی دبئی کی تیار کردہ 10 ویڈیو گیمز کی نمائش، کھلاڑیوں نے آزمائش کے بعد تجاویز دیں

ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی

Web Desk

15 November 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے بحری ناکہ بندی کے ذریعے عام ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی دھمکیاں دے کر جنگی جرائم کے ارتکاب کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایرانی عوام کو جان بوجھ کر بھوک سے دوچار کرنے کی کھلی دھمکی قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانیوں کو کھانا تو کھانا ہی ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا گزشتہ کئی دہائیوں سے ظالمانہ پابندیوں، دھمکیوں، ریاستی دہشت گردی اور فوجی جارحیت کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، اور واشنگٹن کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیاں بھی اسی پرانی اور ناکام پالیسی کا تسلسل ہیں۔

ایرانی ترجمان نے امریکی حکمت عملی کو تاریخی غلطیوں کی تکرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی حکومت ماضی کی ناکامیوں سے کوئی سبق سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہے، بلکہ وہ اپنی دباؤ کی پالیسیوں کو محض نئے ناموں اور عنوانات کے ساتھ دوبارہ دہرا رہی ہے۔