LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر پابندی لگا دی آصفہ بھٹو کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مستحق خاندانوں کی معاونت بڑھانے پر زور روس کی ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی نئی پیشکش ایران کا آبنائے ہرمز میں 4 تیل بردار جہازوں کا بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا دعویٰ نیویارک: 15 سالہ لڑکی سمیت دو مریضاؤں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 72 سالہ بچوں کا ڈاکٹر گرفتار ٹک ٹاک کی 2026 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری: پاکستان میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

ٹک ٹاک کی 2026 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری: پاکستان میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف

Web Desk

29 October 2026

مقبول ترین شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ نے سال 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ سے متعلق اپنی جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق اپریل سے جون 2026 کے دوران صرف پاکستان میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 2 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں اس دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار 711 ویڈیوز ہٹائی گئیں، جن میں ویڈیوز حذف کرنے کی شرح 1.1 فیصد رہی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز میں سے 99.7 فیصد کی نشاندہی خودکار نظام کے تحت پیشگی طور پر ہی کر کے انہیں ہٹا دیا گیا، جبکہ 94.5 فیصد ویڈیوز کے جی محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، مزید جائزے کے بعد غلطی سے ہٹائی جانے والی 5 لاکھ 19 ہزار 75 ویڈیوز کو بحال بھی کر دیا گیا۔

عالمی سطح پر بات کی جائے تو اسی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر سے 18 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹائی گئیں، جن میں سے 99.5 فیصد کی نشاندہی جدید خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔ عالمی سطح پر بھی 92.7 فیصد خلاف ورزی کرنے والا مواد 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا، جبکہ نظرثانی کے بعد 62 لاکھ 62 ہزار سے زائد ویڈیوز بحال کی گئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے اس عرصے میں دنیا بھر میں 14 کروڑ 68 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ ایسے اکاؤنٹس بھی بند کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے زیرِ استعمال تھے۔ حذف شدہ عالمی مواد میں 19.5 فیصد حساس یا بالغوں کے لیے مخصوص موضوعات، 16.1 فیصد ذہنی صحت و رویوں، 13.8 فیصد جسم کی نمائش اور جنسی نوعیت کے مواد، 13.5 فیصد خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز، جبکہ 1.8 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ (AIGC) مواد پر مشتمل تھا۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ شفافیت کو فروغ دینے کے لیے یہ رپورٹس اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹرانسپیرنسی سینٹر پر دستیاب ہیں۔