حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا
Web Desk
19 October 2026
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ شخص ریبیز (سگ گزیدگی) کے باعث کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی، جس کی شناخت جاوید ولد قادر کے نام سے ہوئی، کو 18 اکتوبر کی رات تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا۔ مریض کو پانی سے شدید خوف (ہائیڈروفوبیا)، شدید چڑچڑاپن، تیز بخار اور کھانا پینا نگلنے میں انتہائی دشواری کا سامنا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کو تقریباً 4 ماہ قبل چہرے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم حملے کے بعد اسے ریبیز سے بچاؤ کی بنیادی ویکسین دی گئی تھی یا نہیں، اس حوالے سے حتمی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔
جناح ہسپتال کے شعبہ نیورو میڈیسن کے ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد مریض میں ریبیز انسیفلائٹس (Rabies Encephalitis) کی تصدیق کی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریض کو ریبیز ویکسین کی ایک خوراک بھی دی گئی اور تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی گئیں، تاہم بیماری کے آخری مرحلے میں داخل ہو جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا اور 19 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے انتقال کر گیا۔ اس المناک واقعے کے بعد طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی کتے یا جانور کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوراً صابن اور پانی سے دھوئیں اور بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر مستند ہسپتال سے ریبیز کی مکمل ویکسین لگوائیں۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026