LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں: نواز شریف

Web Desk

19 October 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے باطل اور دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ میں پاکستان Armed Forces کی قربانیوں کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں پر کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔

لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے پاک فوج کی خدمات اور سیکیورٹی صورتِ حال پر ردِعمل دیا۔ ملک میں جاری دہشت گردی اور پاک فوج کے کردار سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں ہے، ہمارے جری جوان اور افسران بڑی دلیری کے ساتھ میدانِ جنگ میں لڑ رہے ہیں”۔ انہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دہشت گردی کے ناسور پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر نے واضح اور سخت مؤقف اپنایا اور حکومتی و سیکیورٹی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو عناصر بھی ملک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے اور انہیں کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے۔