LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی

Web Desk

7 October 2026

سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 22 ہزار 172 عازمینِ حج اپنی دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر چکے ہیں۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط کی مد میں اب تک 14 ارب 17 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ عازمین میں آن لائن ادائیگیوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 12 ہزار 743 عازمین نے ون لنک (1Link) کے ذریعے گھر بیٹھے رقم جمع کرائی، 1 ہزار 89 افراد نے بینک کارڈز کا استعمال کیا، جبکہ 8 ہزار 340 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی۔ ڈیجیٹل حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل تمام عازمین کے لیے ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپنا تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں عازمین کی حج درخواست خودکار نظام کے تحت منسوخ کر دی جائے گی۔