امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
Web Desk
7 October 2026
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے کلیدی اور ثالثی کردار کی بھرپور تعریف کی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی سطح پر شدید تنازعات کے باوجود پاکستان نے بین الاقوامی سفارت کاری میں غیر معمولی اعتبار قائم کیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے بحران سمیت یوکرین جنگ کے حل کے لیے ایک اہم سہولت کار کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی دہائیوں تک میزبانی پر پاکستانی عوام کی سخاوت اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ افغان شہریوں کی باوقار اور رضاکارانہ واپسی کے اصول کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی تنازعات اور بحرانوں کے سفارتی حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی عسکریت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے تعاون کا مطالبات کیا۔ اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ پانی کو عسکری و سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دفترِ خارجہ کے سبزہ زار میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026