وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جاری لانگ مارچ اور دھرنے ختم کر کے بامقصد مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتفاقِ رائے سے طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مسائل کا حل نکالنے کے لیے سپیکر چیمبر میں بات چیت کی جائے، تاہم پی ٹی آئی کے وفد نے پہلے سے طے شدہ امور میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر کے مذاکراتی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور سیاسی احتجاج کا پہلا نشانہ ملکی معیشت بنتی ہے، جسے پچھلے ڈھائی سال کی انتھک محنت، ترسیلاتِ زر اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کی بدولت مشکل سے استحکام کی طرف گامزن کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ احتجاج اور لانگ مارچ ختم کر دیں تو حکومت اب بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر باہمی مسائل کے حل کے لیے تیار ہے
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026