LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ

حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

Web Desk

2 October 2026

حکمران اتحاد (وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے درمیان موجودہ سیاسی تناؤ اور کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے اہم مذاکرات اج متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرے گی۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزراء محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام کے علاوہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل ہیں۔

اس پیش رفت کا فیصلہ ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ایک اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد کیا گیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایوانِ صدر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کو فروغ دینے، دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے اور قومی یکجہتی کے لیے سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔