سہیل آفریدی کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، خود پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
15 September 2026
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود رضا کارانہ طور پر پولیس کی گاڑی میں جا کر بیٹھے تھے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی بار بار پولیس اہلکاروں کو اکسانے اور جھگڑا کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم پولیس کی جانب سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کے باوجود انہیں مکمل پروٹوکول فراہم کیا گیا، اور وہ مسکراتے ہوئے پولیس وین میں جا کر بیٹھ گئے۔
عظمیٰ بخاری نے اس واقعہ کو محض “ٹوٹل ڈرامے بازی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی گرفتاری ہوتی تو وین میں پولیس اہلکار موجود ہوتے، جبکہ ان کے اپنے سوشل میڈیا کا نمائندہ اندر کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہجوم کے حملے کے خدشے کے باعث ڈرائیور نے گاڑی کو آگے بڑھایا اور کچھ دور جا کر روک دیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور ایک پرامن شہر ہے جہاں کے پی کے وزیراعلیٰ اب بھی بغیر سیکیورٹی گھوم رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں انہیں ایک کلومیٹر بھی پولیس کے بغیر چل کر دکھانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026