ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال
Web Desk
14 September 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیجیٹل اکانومی تعاون کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پیداوار، تجارت، طرزِ حکمرانی اور انسانی ترقی کو تیز کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘ای-پاکستان’ موجودہ حکومت کے ترقیاتی فریم ورک کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے، جبکہ ‘ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ’، ‘پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی’ اور ‘قومی مصنوعی ذہانت پالیسی’ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیادی عمارت ثابت ہوں گی۔
احسن اقبال نے پاک چین تعلقات کے خطوط پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، تحقیق اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ‘ایس سی او ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اینڈ کمپیوٹ کوریڈور’ کے قیام کی اہم تجویز پیش کی، جس کے تحت سرحد پار فائبر روابط، ڈیٹا سینٹرز اور سیٹلائٹ انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس عالمی ڈیجیٹل تعاون میں قومی خودمختاری، ڈیٹا رازداری، اعتماد اور شفافیت کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ایس سی او کے ڈیجیٹل شراکت داری کے اہداف کو عملی نتائج میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات صرف حکومتوں یا بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں تک محدود نہیں رہنے چاہئیں، بلکہ ان سہولیات سے نوجوانوں، خواتین، جامعات اور چھوٹے کاروباروں کو بھی مساوی مواقع ملنے چاہئیں تاکہ مشترکہ خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026